تلنگانہ

نرسنگ طالبہ کی مشتبہ حالت میں موت، رشتہ داروں اور طلبہ کا احتجاج

احتجاجی، کالج کے صدرنشین پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر پولیس نے انہیں بچالیا۔ لڑکی کرونیا پر حملہ کردیا اور پھر اسے اوپری منزل سے نیچے دھکہ مار کر گرادیا۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

حیدرآباد: بھدراچلم ٹاؤن کے ایک خانگی پیرا میڈیکل کالج کے ایک نرسنگ طالبہ کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد جمعہ کے روز یہاں حالات کشیدہ ہوگئے، طالبہ کے رشتہ داروں اور طلبہ نے ماروتی پیرا میڈیکل پر شدید احتجاج منظم کیا جس کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔

 18سالہ طالبہ پی کرونیا، جمعرات کی صبح کالج کے احاطہ میں خون میں لت پت اور بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔طالبہ کے سرپر شدید چوٹ لگی تھی۔ شدید زخمی حالت میں طالبہ کوگورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں وہ کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔

اس واقعہ پر برہم طالبہ کے رشتہ داروں نے جمعہ کے روز کالج میں زبردست احتجاج کیا۔ یہ افراد ریالی کی شکل میں ہاسپٹل سے کالج پہونچے اور کالج کے طلبہ بھی اس احتجاج میں شریک ہوئے۔ احتجاجی، کرونیا سے انصاف کے مطالبہ کے نعرے لگا رہے تھے۔

a3w
a3w