تلنگانہ

موجودہ پولیسنگ کے چیلنجس سے نمٹنے نئے طور طریقے کے مطابق کام کو وقت کی ضرورت قراردیا: ڈی جی پی

تلنگانہ کے ڈی جی پی انجنی کمار نے موجودہ پولیسنگ کے چیلنجس سے نمٹنے کیلئے حالات کے مطابق نئے طور طریقے کے مطابق کام کرنے اور سماج سے تعاون حاصل کرنے کو وقت کی ضرورت قراردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈی جی پی انجنی کمار نے موجودہ پولیسنگ کے چیلنجس سے نمٹنے کیلئے حالات کے مطابق نئے طور طریقے کے مطابق کام کرنے اور سماج سے تعاون حاصل کرنے کو وقت کی ضرورت قراردیا۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء میں 17 ستمبر کی یاد میں ترنگا لہرا یا گیا
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت انعامی مقابلوں کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے ٹیم کی تعیناتی
تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ 2025
نارائن پیٹ کوڑنگل لفٹ ایریگیشن پراجیکٹ کو منظوری، چیف منسٹر ریونت ریڈی سے عوام کا اظہارِ تشکر

انہوں نے نلساریونیورسٹی آف لا میں ”بدلتے سماج میں پولیسنگ:مختلف سطحوں پر چیلنجس“کے موضوع پر لکچر دیتے ہوئے قانون نافذکرنے والی ایجنسیوں اورمختلف طبقات کے درمیان اشتراک کی اہمیت کو اجاگرکیا تاکہ عوام کی سلامتی اور ان میں بھروسہ کو یقینی بنایاجاسکے۔

انہوں نے طلبہ، فیکلٹی اور شرکا کے ساتھ بامعنی بات چیت اور اپنی مہارت کے اظہار کا موقع دینے پر یونیورسٹی کی ستائش کی۔

انہوں نے اہم سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کیلئے یونیورسٹی کے مستحکم عہد کی بھی سراہنا کی۔پروفیسر ایس دیواراووائس چانسلر یونیورسٹی اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے۔