انٹرٹینمنٹ

کنگنا رناوت نے نیشنل ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھا، نیشنل ایوارڈ 2023 کے تمام جیتنے والوں کو مبارک ہو۔ یہ فن کا ایک ایسا کارنیول ہے جو ملک بھر کے تمام فنکاروں کو ایک ساتھ لاتا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے 69 ویں نیشنل ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی ہے۔ 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز 2023 کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کنگنا رناوت نے نیشنل ایوارڈز کے تمام جیتنے والوں کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
کنگنا کو تھپڑ رسید کرنے کاواقعہ، سیکوریٹی عملہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے:شبانہ اعظمی
کانسٹیبل کی ستائش کرنے والے کیا عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے: کنگنا
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
اداکارہ کنگنارناوت کو بمبئی ہائی کورٹ میں کوئی راحت نہیں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھا، #نیشنل ایوارڈ 2023 کے تمام جیتنے والوں کو مبارک ہو۔ یہ فن کا ایک ایسا کارنیول ہے جو ملک بھر کے تمام فنکاروں کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ تمام زبانوں میں کیے جانے والے بہت سے اہم کاموں کو جاننا اور ان سے واقف ہونا واقعی میجیکل ہے۔

 آپ سب جواس بات سے مایوس ہیں کہ میری فلم ’تھلائیوی‘کو کوئی جیت نہیں ملی…براہ کرم جان لیں کہ کرشنا نے مجھے جو کچھ دیا اوریا نہیں دیا میں اس کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہوں اور آپ سب جو مجھ سے واقعی محبت کرتے ہیں اور تعریف کرتے ہیں۔

 مجھے، انہیں میرے نظریے کی بھی تعریف کرنی چاہیے۔ خیر… مجھے یقین ہے کہ جیوری نے اپنی پوری کوشش کی ہے… میں سب کو مبارکباد دیتی ہوں۔

a3w
a3w