تلنگانہ

عادل آباد میں درجہ حرارت 39.8 ڈگری سیلسیس درج

اعظم ترین درجہ حرارت میں امکان ہے کہ دو تا تین ڈگری کا اضافہ 11تا13مئی بعض مقامات پر ہوگا۔عادل آباد ضلع میں اعظم ترین درجہ حرارت 39.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامباگدوال میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے

اپنی رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ ریاست میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اعظم ترین درجہ حرارت میں امکان ہے کہ دو تا تین ڈگری کا اضافہ 11تا13مئی بعض مقامات پر ہوگا۔عادل آباد ضلع میں اعظم ترین درجہ حرارت 39.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔