بین الاقوامی
پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں چل بسے
پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں ویٹکن کے کاسا سانتا مارتا میں اپنے بنگلہ میں چل بسے۔ ویٹکن نے پیر کی دوپہر (ہندوستانی وقت) ایک بیان میں یہ بات بتائی۔

ویٹکن سٹی (آئی اے این ایس) پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں ویٹکن کے کاسا سانتا مارتا میں اپنے بنگلہ میں چل بسے۔ ویٹکن نے پیر کی دوپہر (ہندوستانی وقت) ایک بیان میں یہ بات بتائی۔
ویٹکن نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ پوپ فرانسس ایسٹر سنڈے 21 اپریل 2025 کو 88 برس کی عمر میں ویٹکن کے کاساسانتا مارتا میں اپنے بنگلہ میں چل بسے۔
رومن کیتھولک چرچ کے مذہبی رہنما کو نمونیا کے علاوہ تنفس کا عارضہ لاحق تھا۔ ایسٹر سنڈے کی صبح پوپ نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے نجی ملاقات کی تھی۔
یہ چند منٹ کی ملاقات تھی۔ وینس اپنی فیملی کے ساتھ اٹلی آئے ہوئے تھے۔ ہندوستان میں ایشیا کی دوسرسی بڑی کیتھولک آبادی ہے۔