تلنگانہ

وندے بھارت ٹرین نے بھینس کو ٹکر دے دی

پولیس نے مقامی افرادکو خبردار کیا ہے کہ اگر بھینسوں کو ریلوے ٹریک کی طرف بھیجا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔اس طرح کے واقعات ماضی میں کئی بار تلگو ریاستوں میں ہو چکے ہیں۔

حیدرآباد: وندے بھارت ٹرین تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے میریال گوڑہ منڈل کے تیکیاتانڈہ کے نواح میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔یہ ٹرین آج صبح سکندرآباد سے تروپتی جارہی تھی۔ جیسے ہی ٹرین مریال گوڑہ پہنچی، ٹرین نے ایک بھینس کو ٹکر یدی۔اس واقعہ میں بھینس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
تروملا کی مند ر میں وزیراعظم نریندر مودی کی پوجا
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار

 ذرائع کے مطابق ٹرین کو اس واقعہ میں کوئی نقصان نہیں پہنچا جس کے بعد اس کو اس کی منزل کی سمت جانے کی اجازت دے دی گئی۔اس بات کی اطلاع ملنے پر ریلوے کے عہدیدارو فوراً موقع پر پہنچ گئے۔

انہوں نے تفصیلی معائنہ کیا۔ مقامی افرادسے ان عہدیداروں نے بھینس کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی۔ مقامی افرادکو مشورہ دیا گیا کہ وہ بھینسوں کو ریلوے ٹریک کی طرف نہ لائیں۔

 پولیس نے مقامی افرادکو خبردار کیا ہے کہ اگر بھینسوں کو ریلوے ٹریک کی طرف بھیجا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔اس طرح کے واقعات ماضی میں کئی بار تلگو ریاستوں میں ہو چکے ہیں۔

بھینسوں سے ٹکرانے کے بعد وندے بھارت کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تھا جس کے نتیجہ میں ٹرین کے سامنے والے حصوں کی وقتاً فوقتاً مرمت کرنی پڑی۔

a3w
a3w