تلنگانہ
تلنگانہ کے عادل آباد میں درجہ حرارت 14.7 ڈگری درج
ضلع انتظامیہ نے عوام کو انتباہ دیا ہے کہ کل سے لے کر 17 نومبر تک سرد ہواؤں کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، اس لئے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید سردی کی لہرجاری ہے۔گزشتہ شب ضلع آصف آباد کے 15 منڈلوں میں سے 12 منڈلوں میں درجہ حرارت 15 ڈگری سلسیس سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔
وانکیڈی میں درجہ حرارت 14.7 ڈگری درج کیاگیا جو پورے تلنگانہ ریاست میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔
ضلع انتظامیہ نے عوام کو انتباہ دیا ہے کہ کل سے لے کر 17 نومبر تک سرد ہواؤں کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، اس لئے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
سردی میں اچانک اضافہ ہونے کے باعث ضلع کے ایجنسی علاقوں میں رات کے وقت آگ تاپنا عام منظر بن گیا ہے۔ چونکہ یہ علاقہ زیادہ تر جنگلاتی اور پہاڑی ہے، اس لئے دیگر اضلاع کے مقابلہ میں یہاں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔