ایشیاء

افغانستان ایک بار پھر دہشت گردی کی آماجگاہ بن گیا ہے: امریکی خفیہ دستاویزات

داعش نے سفارت خانوں، گرجا گھروں، کاروباری مراکز اور فیفا ورلڈ کپ پرحملوں کی منصوبہ بندی کی، داعش افغانستان سے باہر دہشت گرد کارروائیوں کیلئے نیٹ ورک بنارہا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ کی خفیہ دستاویزات میں افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردی کی آماجگاہ قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
یوگانڈا کے اسکول پر داعش کا حملہ‘ 40 ہلاک
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
ہندوستان نے پاکستانی وزیراعظم کے خطاب کی مذمت کی

امریکی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان داعش کے لیے رابطہ کاری کا مرکزبن گیا ہے۔

داعش نے سفارت خانوں، گرجا گھروں، کاروباری مراکز اور فیفا ورلڈ کپ پرحملوں کی منصوبہ بندی کی، داعش افغانستان سے باہر دہشت گرد کارروائیوں کیلئے نیٹ ورک بنارہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں متعدد بار داعش کے دھڑوں کے درمیان رابطے توڑنےمیں کامیاب رہی ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ بائیڈن انتظامیہ نے لیک ہونے والی دستاویزات کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی دستاویزات کے مطابق القاعدہ مسلسل زوال پذیر ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دستاویزات میں افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ سر اٹھانے کا کوئی ذکر نہیں۔