دیگر ممالک
یوگانڈا کے اسکول پر داعش کا حملہ‘ 40 ہلاک
یوگانڈا میں جمہوریہ کانگو کی سرحد کے قریب ایک اسکول پر اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ سے جڑے عسکریت پسندوں کے حملہ میں کم ازکم 40 افراد (زیادہ تر طلبا) ہلاک اور 8 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

کمپالا: یوگانڈا میں جمہوریہ کانگو کی سرحد کے قریب ایک اسکول پر اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ سے جڑے عسکریت پسندوں کے حملہ میں کم ازکم 40 افراد (زیادہ تر طلبا) ہلاک اور 8 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ حملہ جمعہ کی رات 11:30 بجے کے آس پاس لوبیرہا سکنڈری اسکول پر ہوا۔ حملہ کے دوران ایک فوڈ اسٹور کو لوٹ لیا گیا۔ بی بی سی نے یہ اطلاع دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسس (اے ڈی ایف) نے کیا۔ جمہوریہ کانگو کے ورونگا نیشنل پارک کی طرف فرار باغیوں کو پکڑنے آپریشن جاری ہے۔
نعشیں دواخانہ منتقل کی گئیں۔ شدید زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ اے پی کے بموجب یوگانڈا کے حکام نے 41 افراد بشمول 38 طلبا کی نعشیں برآمد کرلی گئیں۔ حملہ کا نشانہ بننے والا اسکول خانگی اور مخلوط تعلیمی ادارہ ہے۔