ایشیاء
جاپان کے ہوکائیڈو میں 6.3 شدت کا زلزلہ
جاپان کے ہوکائیڈو کے مشرقی ساحل پر پیر کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

ٹوکیو: جاپان کے ہوکائیڈو کے مشرقی ساحل پر پیر کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔
ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے شدید جھٹکے آج مقامی وقت کے مطابق صبح 3:52 پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے صوبہ ہوکائیڈو کے مشرقی علاقے تائیکی اوراہورو میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 41.7 ڈگری شمالی عرض البلد اور 143.7 ڈگری مشرقی طول البلد میں واقع تھا۔
ایجنسی نے کہا کہ سمندری لہر کی سطح میں کچھ تبدیلی ہو سکتی ہے تاہم سونامی سے کسی قسم کے نقصان کا خطرہ نہیں ہے۔