کھیل

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

افغانستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ شاہدی نے کہا کہ پچ دوسری اننگز میں اسپنرز کی مدد کر سکتی ہے اس لیے وہ پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔

احمد آباد: افغانستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 42ویں میچ میں جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے سکہ اچھالا اور حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
ورلڈکپ:شائقین نے لائیو اسٹریمنگ کا ریکارڈ بنادیا
محمد عباس کے ٹسٹ کرکٹ میں 100 وکٹ مکمل
خواتین کا ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی
آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخ رقم کردی

 افغانستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ شاہدی نے کہا کہ پچ دوسری اننگز میں اسپنرز کی مدد کر سکتی ہے اس لیے وہ پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔

جنوبی افریقہ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ شمسی اور ینسن کی جگہ جیرالڈ کوئٹزی اور اینڈائل پہلوکوایو کو آج کے الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-

جنوبی افریقہ: ٹیمبا باوما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، رسیوین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملر، اینڈیل پہلوکوایو، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی، کاگیسو ربادا اور جیرالڈ کوٹزی۔

افغانستان: رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، اکرام علی خیل، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق۔