تلنگانہ
تلنگانہ میں موسلا دھار بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ
خاص طور پر محبوب آباد، منچریال، پداپلی، بھوپال پلی، کھمم، کتہ گوڑم، رنگا ریڈی، حیدرآباد، ناگرکرنول، اور میڑچل اضلاع میں شدید بارش کاامکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے عوام کے لیے محکمہ موسمیات نے ایک اور انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق آئندہ چار دنوں تک ریاست کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
خاص طور پر محبوب آباد، منچریال، پداپلی، بھوپال پلی، کھمم، کتہ گوڑم، رنگا ریڈی، حیدرآباد، ناگرکرنول، اور میڑچل اضلاع میں شدید بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ بارش گرج چمک اور تیز آندھی کے ساتھ ہوں گی، ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔
24 جون کو نظام آباد ضلع میں بھی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔خاص طور پر بجلی گرنے کے خطرہ کے پیش نظر عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ درختوں کے نیچے کھڑا ہونے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔