حیدرآباد
ٹرینڈنگ

بھاری اکثریت، معمولی فرق سے کامیاب امیدوار

ویویکانند نے جی ایچ ایم سی کے حلقہ اسمبلی قطب اللہ پور پر 85,576 ووٹوں کے بھاری اکثریت سے اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ ویویکاننداکو 1,87,999 ملے جبکہ ان کے قریبی حریف بی جے پی امیدوار کے سری سیلم گوڑ نے 1,02,423 ووٹ حاصل کئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کے امیدوار کے پی ویویکانند نے بھاری اکثریت سے کامیابی درج کرائی جبکہ ان ہی کی پارٹی کے ایک دوسرے امیدوار کالے یادیا کو معمولی فرق سے کامیابی ملی۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید
وجے دشمی کے موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام کو حلف دلایا (ویڈیو)
زرعی بورویلز پر سولار پمپ سیٹس نصب کرنے کا منصوبہ: بھٹی وکرامارکہ۔ حکومت نئی برقی پالیسی پر عمل پیرا

ویویکانند نے جی ایچ ایم سی کے حلقہ اسمبلی قطب اللہ پور پر 85,576 ووٹوں کے بھاری اکثریت سے اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ ویویکاننداکو 1,87,999 ملے جبکہ ان کے قریبی حریف بی جے پی امیدوار کے سری سیلم گوڑ نے 1,02,423 ووٹ حاصل کئے۔

بی آر ایس قائد ہریش راؤ نے حلقہ سدی پیٹ سے 82,308 ووٹوں کے بھاری فرق سے کامیابی حاصل کی۔

سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے بھانجہ ہریش راؤ نے جملہ ایک لاکھ 5 ہزار514 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف پی ہری کرشنا کو 23,206 ووٹوں پر اکتفا کرنا پڑا‘ تاہم 2018 کے الیکشن سے تقابل کیاجائے تو ہریش راؤ کی کامیابی کے مارجن میں کمی آئی ہے۔

بت راؤ نے 1.18 لاکھ ووٹوں کے بھاری فرق سے کامیابی درج کراتے ہوئے اپنی سیٹ پر قبضہ برقرار رکھا تھا۔حالیہ انتخابات میں حلقہ نکریکل سے کانگریس امیدوار ویر یشم نے 68,839 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

سب سے کم محض268 ووٹوں کے فرق سے حلقہ چیوڑلہ سے بی آر ایس امیدوار کالے یادیا کامیابی درج کرائی ہے۔ کالے یادیا نے 76218 اور ان کے حریف کانگریس امیدوار نے 75950 ووٹ حاصل کئے۔

معمولی ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کرنے والے مجلس کے جعفر حسین معراج دوسرے امیدوار ہیں نہوں نے حلقہ یاقوت پورہ صرف 878 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ جعفر حسین کو 46,153 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف مجلس بچاو تحریک کے امیدوار امجد اللہ خان خالد نے 45,275 ووٹ حاصل کئے۔

اس طرح بی جے پی امیدوار نے 22,354 ووٹ حاصل کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا۔ ضلع نظام آباد کے حلقہ جکل سے کانگریس امیدوار ٹی لکشما کانتا راؤ نے اپنے حریف بی آر ایس امیدوار ہنمنت شنڈے کو 1152 ووٹوں کے فرق سے شکست دیدی۔

حلقہ دیور کدرا سے کانگریس امیدوار جی مدھوسدھن ریڈی نے 1392 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے قریبی حریف بی آر ایس امیدوار اے وینکٹیشور ریڈی کو ہرایا ہے۔