سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

11 سال بعد شامی خاتون کی مکہ میں بچوں سے ملاقات، رقت آمیز مناظر (جذباتی ویڈیو)

شام میں جنگ کے باعث شامی خاتون اپنے بچوں سے جدا ہوگئی تھی اور ان سے نہیں مل سکی تھی، مکہ مکرمہ میں جب اس کی اپنے بچوں سے ملاقات ہوئی تو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شام سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے بچوں سے گیارہ سال بعد مل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
عرفان پٹھان نے بیٹے کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
ناجائز مال میں میراث
سرد موسم اور کم عمر بچے، کچھ حفاظتی تدابیر
نومولود بچوں کو فروخت کرنے والا ریاکٹ بے نقاب، غریب ماؤں کے ملوث ہونے کا انکشاف

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام میں جنگ کے باعث شامی خاتون اپنے بچوں سے جدا ہوگئی تھی اور ان سے نہیں مل سکی تھی، مکہ مکرمہ میں جب اس کی اپنے بچوں سے ملاقات ہوئی تو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

دونوں بچے اپنی ماں کو دیکھتے ہی تیزی سے ان کی جانب دوڑے اور گلے لگ گئے، بچے اپنی ماں سے لپٹ کر بے اختیار رونے لگے۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مکہ کے ہوٹل میں ماں نے اپنے بچوں کو دیکھا تو انہیں صدا لگائی کہ ”میری زندگی“۔۔

ہوٹل کے استقبالیہ پر موجود افراد اس منظر کو دیکھ کراپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا خوشی ہے کہ بچے اپنی ماں سے مل گئے۔

بچوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپنی ماں سے مل کر جو خوشی محسوس ہورہی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ شام میں 2011 کے بعد سے جنگ کا ماحول ہے، شامی شہریوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑ کر دیار غیر میں جا چکی ہے۔

a3w
a3w