شمالی بھارت

گجرات کے بعد اب راجستھان میں سمندری طوفان بپرجوائے کا اثر

ہفتہ کی صبح سے ہی باڑمیر، سروہی، ادے پور، جالور، جودھ پور اور ناگور میں بارش ہو رہی ہے۔ 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

نئی دہلی: گجرات کے بعد اب راجستھان میں سمندری طوفان بپرجوائے کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد

ہفتہ کی صبح سے ہی باڑمیر، سروہی، ادے پور، جالور، جودھ پور اور ناگور میں بارش ہو رہی ہے۔ 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کا سب سے زیادہ اثر جالور، سروہی اور باڑمیر میں دیکھا گیا۔ ان اضلاع میں 4 سے 5 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے باڑمیر، جالور، سروہی اور پلی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی، ریلوے نے باڑمیر سے گزرنے والی 14 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ اسی طرح ادے پور سے دہلی اور ممبئی کی دو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پاکستان کی سرحد سے ملحقہ باڑمیر کے 5 گاؤوں (باکھاسر، سیڑوا چوہٹن، رامسر، دھورمنا) کے پانچ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاترا نے کہا کہ یہ سمندری طوفان، جنوب مغربی راجستھان اور کَچھ کے آس پاس کے جنوب مشرقی پاکستان پر کَل رات ساڑھے گیارہ بجے ہوا کے گہرے کم دباؤ میں بدل گیا تھا۔ یہ علاقہ گجرات میں دھولاویرا کے تقریباً 100 کلو میٹر شمال مشرق میں ہے۔

گجرات کے ساحلی علاقوں میں اثر انداز ہونے کے بعد کمزور پڑ گیا ہے۔ تاہم راجستھان میں اس کا اثر اتوار تک رہے گا۔ یہاں کے کئی علاقوں میں موسلادھار سے ہلکی بارش ہوگی۔

دوسری جانب گجرات نے اپنے پیچھے بہت بڑی تباہی چھوڑی ہے ۔طوفان نے کچھ اور سوراشٹرا کے 8 اضلاع میں زیادہ نقصان پہنچایا۔

این ڈی آر ایف کے ڈی جی کروال کے مطابق راجکوٹ کے علاوہ کہیں بھی بارش نہیں ہو رہی ہے۔ دوسری جانب گجرات میں موسم معمول پر آتے ہی بے گھر افراد کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ طوفان سے ہونے والے نقصانات کا بھی سروے کیا جائے گا۔