تلنگانہ

سڑک حادثہ کے بعد 3 افراد کار میں پھنس گئے

پولیس اور مقامی افراد نے کار میں پھنسے ہوئے افراد کونکالنے اور راحت کام شروع کردیئے۔یہ افراد کار میں حیدرآباد سے کرنول جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ کے بعد تین افراد کار میں پھنس گئے۔یہ حادثہ ضلع کی دیوی پلی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار الٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار

اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچااورکار میں سوار تین افراد اس میں بُری طرح پھنس گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی۔

پولیس اور مقامی افراد نے کار میں پھنسے ہوئے افراد کونکالنے اور راحت کام شروع کردیئے۔یہ افراد کار میں حیدرآباد سے کرنول جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔