دہلی
پیان کارڈ کو مارچ تک آدھار سے لنک کرانا لازمی
محکمہ نے پبلک اڈوائزری میں کہا کہ یہ ضروری ہے۔ تاخیر نہ کریں‘ آج ہی لنک کرالیں۔ پیان کارڈ غیرکارکرد ہوجائے تو انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کرائے جاسکیں گے۔ زیرالتوا ریٹرنس کی پراسیسنگ نہیں ہوپائے گی۔
نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے ہفتہ کے دن اڈوائزری جاری کی کہ جو لوگ اپنے پیان کارڈ کو آئندہ سال مارچ تک آدھار سے لنک نہ کرالیں ان کے پیان کارڈ غیرکارکرد ہوجائیں گے۔
محکمہ نے پبلک اڈوائزری میں کہا کہ یہ ضروری ہے۔ تاخیر نہ کریں‘ آج ہی لنک کرالیں۔ پیان کارڈ غیرکارکرد ہوجائے تو انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کرائے جاسکیں گے۔ زیرالتوا ریٹرنس کی پراسیسنگ نہیں ہوپائے گی۔
بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ہر قسم کی مالی معاملت کے لئے پیان ایک اہم کے وائی سی کے طورپر کام کرتا ہے۔ آدھار کارڈ ہندوستان کے شہریوں کو یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھاریٹی آف انڈیا جاری کرتی ہے جبکہ پیان کارڈ محکمہ انکم ٹیکس کا جاری کردہ ہوتا ہے۔