حیدرآباد

بی جے پی مذاہب کے درمیان دراڑ پیداکرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے : ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس تمام کو جوڑتی ہے، لیکن بی جے پی ہی ملک کو تقسیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل چل رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس نے ملک کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کو بھی آزادی دلائی۔ انہوں نے گاندھی بھون میں منعقدہ تلنگانہ انضمام کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔

 یہ اعلان کیا گیا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر تلنگانہ جس کا مخفف ٹی جی لکھاجاتا ہے کو ٹی جی سے تبدیل کرتے ہوئے ٹی ایس کردیاجائے گا۔ ریونت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی مذاہب کے درمیان دراڑ پیدا کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کانگریس تمام کو جوڑتی ہے، لیکن بی جے پی ہی ملک کو تقسیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے کنیا کماری سے کشمیر تک پیدل چل رہے ہیں۔