تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر کا ریلویز، پوسٹل اور پٹرولیم سیکٹر کے ساتھ معاہدہ
تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) وکاس راج نے ریلویز، پوسٹل اور پٹرولیم سیکٹر کے نمائندوں کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جس کا مقصد ریاست میں رائے دہندگان میں شعور بیدار کرنا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) وکاس راج نے ریلویز، پوسٹل اور پٹرولیم سیکٹر کے نمائندوں کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جس کا مقصد ریاست میں رائے دہندگان میں شعور بیدار کرنا اور پولنگ کے دن شرح راے دہی کو بڑھانا ہے اس کے علاوہ راے دہندگان میں شعور بیداری پروگرامس اور اقدامات کو فروغ دے کر جمہوری عمل کو تقویت دیتے ہوئے ان وزارتوں کے وسیع انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھانا اور شمولیت، معلومات کی ترسیل اور انتخابی عمل میں شراکت کو بڑھانا ہے۔
وکاس راج نے یاد داشت مفاہمت کی شرائط و ضوابط کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا راے دہندگان میں شعور بیدار کرنے کی سرگرمیوں کے اہتمام میں عہدیداروں کا کردار اہم رہتا ہے۔
ڈاکٹر پی وی ایس ریڈی، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، تلنگانہ اسٹیٹ، نے محکمہ ڈاک کے ذریعہ شعور بیداری کے لیے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی،جس میں ڈیجیٹل آؤٹ ریچ، خصوصی اسٹامپ کی تیاری اور ملازمین میں راے دہی کے متعلق حساسیت قابل ذکر ہیں۔
پیٹرولیم سیکٹر کے نمائندوں -، بی پی سی ایل یچ پی سی یل، اور آئی او سی یل – نے بڑے پٹرول پمپس پر ہورڈنگز کے ذریعے ووٹرس میں شعور بیداری کے متعلق پیغامات پھیلانے میں کی جا رہی اپنی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
پی بھاسکر ریڈی، ڈپٹی چیف کمرشل منیجر،ساوتھ سنٹرل ریلوے، نے ڈیجیٹل ڈسپلے اور ریلوے کے اعلانات کے ذریعہ عوام میں راے دہی کی اہمیت کے پیغامات کا اعلان پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کے اقدامات کا خلاصہ پیش کیا۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے لاجسٹک چیالنجوں سے نمٹنے کے لیے شعور بیداری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے راستے تلاش کرنے پر زور دیا، جس میں ای سی آئی کی ہدایت کے مطابق پرو بونو ہورڈنگ اسپیس پروویژن پر بات چیت بھی شامل ہے۔ میٹنگ میں طے پایا گیا کہ باہمی تعاون اور جمہوری عمل کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ طور پر کوشش کرنے کی ضروررت ہے۔