تلنگانہ

حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ

چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے ورنگل۔ کھمم نلگنڈہ گریجویٹ حلقہ کونسل کے ضمنی الیکشن کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا جو 27 مئی کو منعقد شدنی ہے۔

حیدرآباد: چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے ورنگل۔ کھمم نلگنڈہ گریجویٹ حلقہ کونسل کے ضمنی الیکشن کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا جو 27 مئی کو منعقد شدنی ہے۔

متعلقہ خبریں
گروپI پریلمنری ٹسٹ: امیدواروں کوصرف چپل پہن کرمراکز آنے کی ہدایت
پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو توڑ دیا گیا۔ مفرور ایم ایل اے کی تلاش (ویڈیو)
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ
انتخابی ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو ووٹ دینے کا ایک اور موقع
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

انہوں نے ورنگل۔ کھمم نلگنڈہ (سابقہ) گریجویٹ قانون ساز کونسل حلقہ کے تحت آنے والے 12 اضلاع کے تمام ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرس اور ایس پیز / کمشنر آف پولیس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا۔

یہاں اپنے دفتر سے ریٹرننگ آفیسرس، ڈی ای اوز، ایس پیز/سی پیز اور دیگر افسران سے بات کرتے ہوئے سی ای او وکاس راج نے بیالٹ باکس اور بیالٹ پیپرز کی دستیابی کے لیے تیا ر یوں کی مشق کا بھی جائزہ لیا۔ ضلعی حکام نے انہیں بتایا کہ ووٹروں کی ترجیحات کو نشان زد کرنے کے لیے درکار خصوصی قلم سمیت سب کچھ تیار رکھا جا رہا ہے۔

سی ای او نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ریاست میں گرمی کی لہر کے پیش نظر تمام بوتھس پر پینے کا پانی، سائے کے لیے شامیانہ وغیرہ کی مناسب سہولیات فراہم کرنے کا خاص خیال رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی عمل کے دوران غیر موسمی بارش کی صورتحال سے نمٹنے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، خاص طور پربیالٹ پیپرز اور دیگر پولنگ مواد کی مطلوبہ مراکز کو منتقلی کے دوران کسی بھی طرح کے نقصان سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔

امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے، انہوں نے ایس پیز اور سی پیز سے کہا کہ وہ پولنگ اسٹیشنس، تقسیم اور وصولی مراکز، اسٹرانگ رومز اور پولڈ بیالٹ کی نقل و حمل کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات کریں۔

کانفرنس میں حیدرآباد سے اے ڈی جی پی ایل اینڈ او سنجے جین، ایڈیشنل سی ای او ڈی ایس لوکیش کمار، کمشنر رچہ کنڈا ترون جوشی، جوائنٹ سی ای او سرفراز احمد اور ڈپٹی سی ای او ستیا وانی نے شرکت کی۔

a3w
a3w