مشرق وسطیٰ
شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹونی بلنکن سے ملاقات کی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر ہی کے روز ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی ہے۔

ریاض: سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔
مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن دارلحکومت ریاض میں غزہ میں فائر بندی سمیت ایک آزاد فلسطینی ریاست اور اسرائیل کی سلامتی سے متعلق یقین دہانی حاصل کرنے کی غرض سے موجود تھے جہاں انہوں نے خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔
دریں اثنا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر ہی کے روز ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی ہے۔