اے جی ٹی ایف کی قتل کیس میں بڑی کارروائی، دو ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم لدھیانہ میں مقامی گینگ بھی چلاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تھانہ ٹبہ، لدھیانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ قتل میں ان کے کردار اور گینگ کے دیگر ارکان کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔
لدھیانہ: پنجاب پولیس کی اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس (اے جی ٹی ایف) نے لدھیانہ پولیس کمشنریٹ کے ساتھ مشترکہ مہم چلاکر ہرجندر سنگھ عرف ہیری جھنڈا کے قتل کیس میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک گلوک 9 ایم ایم پستول اور فعال کارتوس برآمد کیا ہے۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے منگل کو کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار ملزمین میں سے ایک کا مجرمانہ ریکارڈ ہے، اس کے خلاف قتل کی کوشش اور این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت کئی مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم لدھیانہ میں مقامی گینگ بھی چلاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تھانہ ٹبہ، لدھیانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ قتل میں ان کے کردار اور گینگ کے دیگر ارکان کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔
پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ منظم جرائم اور گینگسٹر نیٹ ورکس کے خاتمے کی مہم جاری رہے گی، اور ریاست میں امن، سلامتی اور امن و امان کو برقرار رکھنا پولیس کی ترجیح ہے۔