حیدرآباد

سائبر سیکٹر میں نئی ٹکنالوجیز کو اختیار کرنے ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کا زور

فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے آج نئے کمیشنڈ فلائنگ آفیسرس سے کہا کہ وہ نئی ٹکنالوجیزکو بالخصوص سائبر سیکٹر میں اختیار کریں اور جنگ جیتنے کیلئے مہارت کو مؤثر طریقے سے استعمال کریں۔

حیدرآباد: فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے آج نئے کمیشنڈ فلائنگ آفیسرس سے کہا کہ وہ نئی ٹکنالوجیزکو بالخصوص سائبر سیکٹر میں اختیار کریں اور جنگ جیتنے کیلئے مہارت کو مؤثر طریقے سے استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

حیدرآباد کے نواح میں واقع ایئر فورس اکیڈیمی، ڈنڈیگل میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کے بعد خطاب کرتے ہوئے، ایئر اسٹاف سربراہ نے کہا کہ جدید جنگ اب جسمانی نہیں ہے اور یہ ایک متحرک جنگ بن گئی ہے، جس میں سائبر ٹکنالوجی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ عوام کیلئے خدمت پہلے اور اصولوں وپیشہ ورانہ طرز عمل سے زندگی بھر کی وابستگی کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے نئے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اکیڈمی میں دی جانے والی اقدار کو اپنائیں اور ادارہ کے اعلیٰ معیار کے تحفظ کے لیے فرض شناس بنیں۔

چیف آف دی ائیر سٹاف نے فلائنگ اور گراؤنڈ ڈیوٹی برانچس کے تقریباً 200 فلائٹ کیڈٹس کو ونگس اور پریزیڈنٹ کمیشن پیش کیا جنہوں نے پری کمیشنڈ ٹریننگ مکمل کی۔

ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈس کے 9 آفیسرس کے علاوہ دوست ملک کے ایک عہدیدارنے بھی اکیڈمی میں تربیت مکمل کی ہے۔

قبل ازیں فضائیہ کے سربراہ نے کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا جائزہ لیا۔ہاک، ڈونیر2،ایم کے 2 کرن اور چیتک طیاروں نے فضا میں مظاہرہ کیا۔

a3w
a3w