تلنگانہ

تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

تلنگانہ کے ورنگل۔کھمم۔ نلگنڈہ گریجویٹ ایم ایل سی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے مہم کا ہفتہ کی شام اختتام عمل میں آیا۔

حیدرآباد : تلنگانہ کے ورنگل۔کھمم۔ نلگنڈہ گریجویٹ ایم ایل سی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے مہم کا ہفتہ کی شام اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

پیر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِس رائے دہی میں جملہ چار لاکھ 63ہزار 839گریجویٹس حصہ لیں گے۔ اِن میں دو لاکھ 88 ہزار مرد اور ایک لاکھ 75ہزار خاتون رائے دہندے تین متحدہ اضلاع میں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے رائے دہی کے مقصد کے لئے 605مراکز رائے دہی بنائے ہیں۔ جملہ 52 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اصل مقابلہ کانگریس، بی جے پی اور بی آر ایس میں ہے۔

کانگریس نے نوین کمار عرف تین مار ملنا، بی جے پی نے جے پرمندر ریڈی اور بی آر ایس نے راکیش ریڈی کو امیدوار بنایا ہے۔

ایم ایل اے کے طور پر بی آر ایس کے راجیش ریڈی کے انتخاب کے بعد انہوں نے کونسل کی اِس نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے نتیجہ میں یہ نشست خالی ہوئی۔

ووٹوں کی گنتی 5جون کو ہوگی۔ پولیس نے رائے دہی کے پرامن انعقاد کے لئے وسیع تر سیکوریٹی انتظام کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے رائے دہی کے دن تمام اہل رائے دہندوں کے لئے خصوصی رخصت ِ اتفاقی کا اعلان کیا۔

a3w
a3w