مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں کتوں کے لیے پہلا کیفے

کیفے میں ایک سنٹر بھی ہے پہلے سے موجود ہے جہاں کتوں کی دیکھ بھال، بالوں کی تراش خراش کے علاوہ ان کی صفائی ستھرائی، نہلانے اور پنجوں کے ناخن چھوٹے کرنے کے لیے بھی ورکر موجود ہیں۔

ریاض: سعودی عرب میں روایتی طور پر گھروں میں کتوں کو نہیں رکھا جاتا یا تو انہیں فارم ہاوس میں دیکھا جا سکتا ہے یا پھر حفاظتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق مملکت کے ایسٹرن ریجن میں تقریبا آٹھ ماہ قبل ایک ایسا بارکنگ لاٹ کھولا گیا ہے جس میں گھروں میں رکھے جانے والے منفرد ہئیت اور جسامت کے پالتو کتوں کی دیکھ بھال کے علاوہ اب ان کے لیے کیفے کا ماحول رکھا گیا ہے۔

جدہ میں پلے بڑھے انٹیکا نے بتایا ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہر وقت کتوں میں گھرا رہوں گا لیکن اس کے برعکس میرے اندر ہمیشہ کوئی مہم سر کرنے کا جذبہ رہا اور جب مجھے الخبر میں موجود ایک ڈاگ کیفے میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو میں تجسس میں پڑ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے ہمیشہ کتوں سے انجانا سا خوف رہتا تھا اور اب جب بھی میں ان کے آس پاس نہیں ہوتا تو مجھے ان کی یاد آتی ہے۔منفرد کیفے میں 14 کتے ایسے ہیں جو ہر وقت یہاں موجود رہتے ہیں جب کہ اس کے علاوہ دیگر کا باقاعدگی سے آنا جانا لگا رہتا ہے۔

کیفے میں ایک سنٹر بھی ہے پہلے سے موجود ہے جہاں کتوں کی دیکھ بھال، بالوں کی تراش خراش کے علاوہ ان کی صفائی ستھرائی، نہلانے اور پنجوں کے ناخن چھوٹے کرنے کے لیے بھی ورکر موجود ہیں۔

اس بارکنگ لاٹ کا آغاز کویت میں ہوا تھا جب کہ اس کے بعد مملکت کے شہر الخبر میں اس کی برانچ کھولی گئی اب ریاض میں دوسری برانچ کھولی گئی ہے۔