دہلی

فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی لداخ میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ محفوظ

ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور انہیں قریبی ایئر بیس لے جایا گیا ہے۔ اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

نئی دہلی: فضائیہ کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو لداخ میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران نقصان پہنچا، حالانکہ اس میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔

متعلقہ خبریں
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
ٹاملناڈو میں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی(ویڈیو)
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)

فضائیہ کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ اپاچی ہیلی کاپٹر بدھ کو معمول کی آپریشنل پرواز پر تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور ایک اونچے پہاڑی علاقے میں اچانک لینڈنگ کے دوران اسے نقصان پہنچا۔

ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور انہیں قریبی ایئر بیس لے جایا گیا ہے۔ اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فضائیہ اس وقت اپنی سب سے بڑی مشق گگن شکتی کر رہی ہے اور اس میں ہزاروں فضائی جنگجو اور فضائیہ کے چھوٹے بڑے پلیٹ فارم حصہ لے رہے ہیں۔