مشرق وسطیٰ سے ہندوستان کے لیے ہفتہ کو ایئر انڈیا، انڈیگو اور اکاسا کی پروازیں
ایئر انڈیا نے اپنی ذیلی فضائی کمپنی 'ایئر انڈیا ایکسپریس' کے ساتھ مل کر 28 مارچ کو کل 36 پروازوں (آمد و رفت ملا کر) کے آپریشن کی اطلاعات دی ہیں۔ ان میں 18 باقاعدہ اور اتنی ہی خصوصی پروازیں شامل ہوں گی۔
نئی دہلی: ہندوستانی ہوائی خدمات کی کمپنیوں نے مشرق وسطیٰ سے مختلف ہندوستانی شہروں کے لیے ہفتہ کو باقاعدہ اور خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ہے۔
ایئر انڈیا نے اپنی ذیلی فضائی کمپنی ‘ایئر انڈیا ایکسپریس’ کے ساتھ مل کر 28 مارچ کو کل 36 پروازوں (آمد و رفت ملا کر) کے آپریشن کی اطلاعات دی ہیں۔ ان میں 18 باقاعدہ اور اتنی ہی خصوصی پروازیں شامل ہوں گی۔
باقاعدہ پروازوں میں ایئر انڈیا کی سعودی عرب کے شہر جدہ سے دہلی اور ممبئی کے لیے ایک ایک پرواز، جبکہ ریاض سے دونوں ہندوستانی شہروں کے لیے ایک ایک پرواز دستیاب ہوگی۔
ایئر انڈیا ایکسپریس جدہ سے حیدرآباد، ریاض سے کوزی کوڈ اور عمان کے دارالحکومت مسقط سے دہلی اور ممبئی کے لیے ایک ایک باقاعدہ پرواز چلائے گی۔
ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دبئی سے دہلی کے لیے دستیاب ہوگی۔ ایئر انڈیا ایکسپریس نے یو اے ای ہی کے ابوظہبی سے دہلی، کوزی کوڈ اور ممبئی کے لیے، راس الخیمہ سے امرتسر، کوچی، کوزی کوڈ اور ممبئی کے لیے، شارجہ سے کنور کے لیے اور دبئی سے دہلی کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ہے۔
انڈیگو نے 28 مارچ کو مدینہ، جدہ، ابوظہبی، مسقط، شارجہ، دبئی اور راس الخیمہ سے مختلف بھارتی شہروں کے لیے کل 27 پروازوں کا اعلان کیا ہے۔
نووارد فضائی کمپنی ‘اکاسا ایئر’ نے ہفتہ کو ابوظہبی سے احمد آباد اور چنئی کے لیے، جبکہ جدہ سے احمد آباد، بنگلورو، ممبئی، کوچی اور کوزی کوڈ کے لیے پروازوں کے آپریشن کی بات کہی ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ دوحہ اور کویت کے لیے اس کی پروازیں 31 مارچ تک معطل رہیں گی۔