دہلی

ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ

فضائیہ کے نگراں ادارہ ڈی جی سی اے نے مسافرین کے مفادات کا تحفظ کرنے اپنے غیرمتزلزل عہد کو اجاگر کرتے ہوئے مسافروں پر مرکوز قواعد کی عدم تعمیل پر ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

نئی دہلی: فضائیہ کے نگراں ادارہ ڈی جی سی اے نے مسافرین کے مفادات کا تحفظ کرنے اپنے غیرمتزلزل عہد کو اجاگر کرتے ہوئے مسافروں پر مرکوز قواعد کی عدم تعمیل پر ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا
ایرانڈیا کی کایا پلٹنے کی کوششیں جاری

ڈی جی سی اے نے بتایا کہ اس نے دہلی‘ کوچی اور بنگلور ایرپورٹس پر مئی اور ستمبر میں شیڈولڈ ڈومیسٹک آپریٹرس کا معائنہ کیا تھا۔

تاکہ قواعد کے مطابق مسافرین کو سہولتوں اور معاوضہ کی فراہمی سے متعلق ان کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا جائزہ لے سکے۔

معائنہ کے دوران دیکھا گیا کہ ایرانڈیا سیول ایوی ایشن ریکوائرمنٹ (سی اے آر) کی متعلقہ دفعات کی پابندی نہیں کررہا ہے۔

ایرانڈیا کو 3 نومبر کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی گئی تھی اور متعلقہ قواعد کی پابندی نہ کرنے پر جواب طلب کیا گیا تھا۔