شمالی بھارت
راشن کیس، بنگال کے سابق وزیر کے خلاف ای ڈی تحقیقات شروع
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق وزیر سیول سپلائز جیوتی پریاملک سے جڑی کیش ڈپازٹس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سابق وزیر بنگال راشن ڈسٹریبیوشن کیس کے سلسلہ میں فی الحال عدالتی تحویل میں ہے۔

کولکتہ: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق وزیر سیول سپلائز جیوتی پریاملک سے جڑی کیش ڈپازٹس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سابق وزیر بنگال راشن ڈسٹریبیوشن کیس کے سلسلہ میں فی الحال عدالتی تحویل میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ڈی کے علم میں آیا ہے کہ مالی سال 2021-22ء کے دوران سابق وزیر سے جڑے ایک کارپوریٹ ادارہ کے بینک کھاتوں میں 6.5کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔
ایک کروڑ روپے انیس الرحمن عرف بدیش نے بھی جمع کرائے جو ضلع شمالی چوبیس پرگنا میں ترنمول کانگریس بلاک صدر ہے، وہ اپنے بھائی الف نور عرف مکل کے ساتھ ای ڈی کی تحویل میں ہے۔
یہ دونوں تاجر بی رحمن کے رشتہ کے بھائی ہیں جسے ای ڈی نے راشن ڈسٹریبیوشن کیس میں سب سے پہلے گرفتار کیا تھا۔