قومی

ایئر انڈیا 19 سے 28 مارچ کے درمیان یورپ اور کینیڈا کے لیے 36 اضافی پروازیں چلائے گی

ایئر لائن نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ پروازیں دہلی سے لندن (ہیتھرو)، فرینکفرٹ، زیورخ اور ٹورنٹو کے لیے، اور ممبئی سے لندن (ہیتھرو) کے لیے ہوں گی۔ ان پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 10,012 اضافی نشستیں دستیاب ہوں گی۔

نئی دہلی: ٹاٹا گروپ کی فضائی کمپنی ’ایئر انڈیا‘ نے مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر یورپ اور کینیڈا کے لیے 19 سے 28 مارچ کے درمیان 36 اضافی پروازوں (آنے اور جانے دونوں طرف ملا کر) کے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ایر انڈیا نے اسرائیل کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا
ایرانڈیا کی کایا پلٹنے کی کوششیں جاری


ایئر لائن نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ پروازیں دہلی سے لندن (ہیتھرو)، فرینکفرٹ، زیورخ اور ٹورنٹو کے لیے، اور ممبئی سے لندن (ہیتھرو) کے لیے ہوں گی۔ ان پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 10,012 اضافی نشستیں دستیاب ہوں گی۔


ایئر انڈیا کے مطابق دہلی سے لندن کے لیے چار اضافی پروازیں 20، 22، 25 اور 27 مارچ کو دستیاب ہوں گی، جبکہ ممبئی سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے واحد اضافی پرواز 21 مارچ کو چلے گی۔


دہلی سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے لیے آٹھ اضافی پروازیں 19، 20، 22، 23، 24، 25، 26 اور 27 مارچ کو روانہ ہوں گی۔ دہلی سے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے لیے واحد پرواز 24 مارچ کو دستیاب ہوگی۔


دہلی سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے 19، 21، 24 اور 26 مارچ کو چار اضافی پروازوں کا منصوبہ ہے۔


اس سے قبل ایئر انڈیا نے 10 سے 18 مارچ کے درمیان نو (9) روٹس پر 78 اضافی پروازوں کا اعلان کیا تھا۔