حیدرآباد
ایئروستارا کی پرواز میں خرابی، مسافرین پریشان
دہلی سے وجئے واڑہ کے لیے روانہ ہونے والی ایئر وستارا کی پرواز میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے مسافرین 3 گھنٹوں سے زیادہ وقت تک پریشان رہے۔
حیدرآباد: دہلی سے وجئے واڑہ کے لیے روانہ ہونے والی ایئر وستارا کی پرواز میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے مسافرین 3 گھنٹوں سے زیادہ وقت تک پریشان رہے۔
صبح 9:30 بجے پرواز کو دہلی سے وجئے واڑہ روانہ ہونا تھا، لیکن ٹیک آف کے دوران اچانک رفتار کم کر کے طیارے کو رن وے پر روک دیا گیا۔اس کے بعد مسافر تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک رن وے پر موجود طیارے میں ہی پھنسے رہے۔
دوپہر12 بجے کے بعد انہیں نیچے اتار کر مسافر لاؤنج میں لے جایا گیا۔اب تک کوئی متبادل انتظام نہ ہونے پر مسافروں نے برہمی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کئی بار پوچھنے کے باوجود عملہ مناسب جواب نہیں دے رہا۔ بتایا گیا ہے کہ اس پرواز میں آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے جج جسٹس بٹو دیوانند بھی سفر کر رہے تھے۔ طیارے میں تقریباً 160 سے زائد مسافر موجود تھے۔