مہاراشٹرا

اجیت پوار کی حلف برداری بی جے پی کے ‘آپریشن لوٹس’ کا حصہ: این سی پی

مہیش تاپسے نے کہا، “حلف برداری کی تقریب کو پارٹی کی طرف سے رسمی حمایت نہیں دی گئی ہے۔ یہ 'آپریشن لوٹس' کا حصہ ہے۔ کچھ لیڈروں نے ذاتی طور پر حلف لیا ہے۔"

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے اتوار کے روز مسٹر اجیت پوار اور دیگر سینئر لیڈروں کی ایکناتھ شندے کی حکومت میں بطور وزیر حلف برداری کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ‘آپریشن لوٹس’ کا حصہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اجیت پوار کی این سی پی کا ایکس ہینڈل ”معطل“
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
شرد پوار میرے رہنما اور استاد ہیں: اجیت
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی

آج یہاں اپنے بیان میں این سی پی کے ترجمان مہیش تاپسے نے کہا کہ تمام لیڈران، ضلع صدر اور کارکنان پارٹی سربراہ شرد پوار کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا، “حلف برداری کی تقریب کو پارٹی کی طرف سے رسمی حمایت نہیں دی گئی ہے۔ یہ ‘آپریشن لوٹس’ کا حصہ ہے۔ کچھ لیڈروں نے ذاتی طور پر حلف لیا ہے۔”

واضح رہے کہ مہاراشٹر کی سیاست میں یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب مسٹر اجیت پوار کو پارٹی میں کنارے کر دیا گیا تھا اور این سی پی سپریمو کی بیٹی سپریا سولے کو پارٹی کا کارگزار صدر بنایا گیا۔

a3w
a3w