حیدرآباد

اکبر اویسی نے سابق چیف منسٹر کے سی آر کی عیادت کی

رکن اسمبلی حلقہ چندرائن گٹہ اکبر الدین اویسی نے آج یشودا ہاسپٹل سوماجی گوڑہ پہنچ کر سابق سی ایم کے چندر شیکھر راؤ کی عیادت کی اور ان کی صحت کے بارے میں واقفیت حاصل کی۔

حیدر آباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی حلقہ چندرائن گٹہ اکبر الدین اویسی نے آج یشودا ہاسپٹل سوماجی گوڑہ پہنچ کر سابق سی ایم کے چندر شیکھر راؤ کی عیادت کی اور ان کی صحت کے بارے میں واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اُمید کرتے ہیں کہ سی ایم کے سی آر جلد صحت یاب ہوکر عوام کی خدمت کرنے کے لئے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

 قبل ازیں اکبر الدین اویسی نے کارگزار صدر بی آر ایس کے تارک راما راؤ سے گفتگو کرکے سابق سی ایم کے سی آر کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

سابق سی ایم کے سی آر چند یوم قبل ان کے فام ہاؤس کے باتھ روم میں گر گئے تھے جس کے باعث ان کے کولہے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا۔ یشودا ہاسپٹل میں سرجری کے بعد کے سی آر واکر کی مدد سے چل رہے ہیں جب کہ ڈاکٹرس نے انہیں 8 ہفتوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔