دہلی

مسجد اخوندجی کے مقام پر رمضان میں عبادت کی اجازت سے انکار

دہلی ہائی کورٹ نے مہرولی کی حال میں ڈھائی گئی مسجد اخوندجی کے مقام پر مقدس ماہ ِ رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے مہرولی کی حال میں ڈھائی گئی مسجد اخوندجی کے مقام پر مقدس ماہ ِ رمضان کے دوران عبادت کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
نمازی کی طرف بیٹھنے والے کا چہرہ
راشن کارڈ کا پتا کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا: ہائی کورٹ
مسجد اقصیٰ جمعہ کی نماز میں خالی
تقررات میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن، جامعہ ملیہ اسلامیہ کو نوٹس

جسٹس سچن دتہ نے انتظامی کمیٹی مدرسہ بحرالعلوم و قبرستان کی درخواست خارج کردی اور کہا کہ ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ شب ِ برأت کے موقع پر وہاں داخلہ کی اجازت نہیں دی تھی۔

600 سال پرانی مسجد اخوندجی اور مدرسہ بحرالعلوم کو دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ڈی ڈی اے) نے سنجے وَن میں غیرقانونی قراردیتے ہوئے 30جنوری کو ڈھادیا تھا۔