حیدرآباد

الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی، صدر الانصار فاؤنڈیشن و خطیب جامع مسجد محبوبیہ، نے نگرانی کی اور خطاب کرتے ہوئے قرآن مجید کی عظمت اور رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

حیدرآباد: رمضان المبارک کے بابرکت آخری عشرے میں الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جامع مسجد محبوبیہ، ریاست نگر مارکیٹ میں نمازِ تہجد کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں قرآن مجید کی تکمیل کا روح پرور منظر دیکھنے کو ملا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
شرعی مسائل کے لئے مذکورہ اوقات میں جمعیۃ علماء کے دفتر پر ربط پیدا کریں
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حافظ و قاری محمد افروز نے 20 رمضان سے 29 رمضان تک روزانہ تین پارے سنانے کی سعادت حاصل کی۔ آخری طاق رات، چہارشنبہ کے موقع پر نمازِ تہجد میں قرآن مجید کی تکمیل ہوئی، جس کے بعد ایک مختصر مگر باوقار جلسہ ختمِ قرآن منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی، صدر الانصار فاؤنڈیشن و خطیب جامع مسجد محبوبیہ، نے نگرانی کی اور خطاب کرتے ہوئے قرآن مجید کی عظمت اور رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے دوران الانصار فاؤنڈیشن کی جانب سے حافظ محمد افروز کی شال پوشی اور گل پوشی کی گئی، جبکہ مصلیانِ مسجد نے بھی نقد نذرانہ پیش کر کے ان کی خدمت میں عقیدت کا اظہار کیا۔

بعد ازاں، نمازِ تہجد میں شریک افراد کے لیے سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا، جسے فاؤنڈیشن کے عہدیداران کی نگرانی میں خوش اسلوبی سے انجام دیا گیا۔ اس روحانی اجتماع میں عامۃ المسلمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں نمایاں طور پر جن شخصیات کی شرکت رہی ان میں محمد افتخار احمد نوید، محمد سلیم، مولانا قاضی اسد ثنائی، حافظ محمد افروز، محمد صابر اور محسن بن عبد الرحمن شامل ہیں۔