مشرق وسطیٰ

علی باقری کانی، ایران کے نگران کار وزیرخارجہ

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان‘ صدر ابراہیم رئیسی اور دوسرے سینئر عہدیداروں کی ہیلی کاپٹرحادثہ میں ہلاکت کے بعد علی باقری کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

تہران: ایران کے عبوری صدر محمد مخبر نے علی باقری کانی کو ملک کے نگران کار وزیرخارجہ مقررکیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں آج یہ بات بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے: سعودی وزیر
ایران سے 40 بحری ملازمین کی رہائی کیلئے ہندوستان کا مطالبہ
بلاول بھٹو اور جے شنکر کی ملاقات کا انداز نارمل تھا: امریکی اسکالر
دہشت گردی سے نمٹنے ورکنگ گروپ قائم ہوگا

باقری کانی سابق میں وزیرخارجہ برائے سیاسی امور کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ خبررساں ادارے ژنہوا نے یہ بات بتائی ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان‘ صدر ابراہیم رئیسی اور دوسرے سینئر عہدیداروں کی ہیلی کاپٹرحادثہ میں ہلاکت کے بعد علی باقری کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

عبوری صدر محمدمخبر نے علی باقری کے تعلق سے نیک توقعات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کی بہتر طور پرتکمیل کریں گے اور وزارتِ خارجہ سے متعلق سرگرمیوں میں تیزی پیدا کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں ہم موثراقدامات کررہے ہیں۔ عبوری صدر نے مسئلہ فلسطین اور دوسرے بین الاقوامی امور کا بھی اس سلسلہ میں تذکرہ کیا۔

گذشتہ تین برسوں کے دوران باقری نے ایران کے چیف رابطہ کار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔