دہلی

ایران سے 40 بحری ملازمین کی رہائی کیلئے ہندوستان کا مطالبہ

ہندوستان نے ایران سے تقریباً 40 ہندوستانی بحری ملازمین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں گزشتہ 8 ماہ میں مختلف الزامات کے تحت خلیج فارس کے ملک نے 4 مختلف تجارتی جہازوں سے حراست میں لیا۔

نئی دہلی: ہندوستان نے ایران سے تقریباً 40 ہندوستانی بحری ملازمین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں گزشتہ 8 ماہ میں مختلف الزامات کے تحت خلیج فارس کے ملک نے 4 مختلف تجارتی جہازوں سے حراست میں لیا۔

متعلقہ خبریں
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال

ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔وزیر بندرگاہیں‘ جہاز رانی اور آبی گزرگاہیں شربانند سونووال نے پیر کے دن تہران میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات میں گزارش کی کہ ان ملازمین کو رہا کردیا جائے۔

سونووال دفاعی نقطہ ئ نظر سے اہم ایرانی بندرگاہ چابہار کو چلانے کے 10 سالہ ٹھیکہ پر دستخط کے سلسلہ میں ایران میں تھے۔ چابہار بندرگاہ سے ہندوستان کو وسط ایشیاء کے ساتھ تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ رہائی کے معاملہ میں تہران کا رویہ مثبت ہے لیکن تاخیر اس لئے ہورہی ہے کہ قانونی قواعد و ضوابط کی تکمیل ضروری ہوتی ہے۔

a3w
a3w