کھیل

ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم

مسلسل بادل برسنے کی وجہ سے امپائرز نے مقامی وقت کے مطابق رات 9.52 پر میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ تقسیم کیا۔

پالے کیلے: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہفتہ کو کھیلا جانے والا ایشیا کپ گروپ اے کا میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے بعد پاکستان سپر فور مرحلے میں داخل ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
تمیم اقبال بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار
سنسنی خیز مقابلہ میں ونڈیز نے ہندوستان کو شکست دے دی
آخری دن تک کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں: ویراٹ کوہلی
دوہری مہارت کے کھلاڑی

ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 48.5 اوور میں 266 رن بنائے لیکن بارش کی وجہ سے پاکستان کی اننگز کی ایک گیند بھی نہیں کرائی جا سکی۔ مسلسل بادل برسنے کی وجہ سے امپائرز نے مقامی وقت کے مطابق رات 9.52 پر میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ تقسیم کیا۔

 پہلے میچ میں نیپال کو 238 رن سے شکست دینے والا پاکستان سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا جب کہ اب ہندوستان کا مقابلہ 4 ستمبر کو نیپال سے ہوگا۔

بارش سے پہلے شاہین شاہ آفریدی (35/4) کی قیادت میں جارحانہ گیند بازی کی بدولت ایشیا کپ کے گروپ بی کے میچ میں ہفتہ کو ہندوستان کو 266 رنوں پر آل آؤٹ کر دیا۔

ہندوستان کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 90 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 87 رن بنائے جبکہ ایشان کشن نے 81 گیندوں میں نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی ہندوستانی بلے باز 20 رن کا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔

شاندار شاہین نے 10 اووروں میں 35 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے جبکہ نسیم شاہ (8.5 اوور، 36 رن) اور حارث رؤف (نو اوور، 58 رن) نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔

ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی گیند بازوں نے ابر آلود پالے کیل اسٹیڈیم میں ابتدائی سوئنگ کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ چوتھے اوور میں بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا اور میدان میں واپس آنے کے فوراً بعد شاہین آفریدی نے کپتان روہت شرما (11) کو بہترین ان سوئنگ کرتے ہوئے بولڈ کیا۔ وراٹ کوہلی نے چوکا لگا کر اپنا کھاتہ کھولا لیکن وہ بھی شاہین کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

دو چوکوں سے اچھی شروعات کرنے والے شریئس ایر رؤف کی ایک شارٹ گیند پر فخر الزمان نے کیچ دے بیٹھے جب کہ کھاتہ کھولنے میں لمبا وقت لگانے والے شبھمن گل 32 گیندوں پر 10 رن بنانے کے بعد بولڈ ہوگئے۔

ہندوستان کا ٹاپ آرڈر 66 رن پر پویلین لوٹ گئے تب کشن نے اننگز کو سنبھالا۔ کے ایل راہل کے فٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں آنے والے کشن نے پاکستانی بالنگ پر حملہ کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ انہوں نے حارث رؤف کی ایک شارٹ گیند کو ڈیپ بیک ورڈ پوائنٹ پر چھکا لگا کر رفتار حاصل کی اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

کشن نے 54 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 30 ​​ویں اوور میں ہندوستان کو 150 رنز تک پہنچا دیا۔ نائب کپتان پانڈیا کے ساتھ ان کی 138 رن کی شراکت داری نے ہندوستان کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ ہندوستان باآسانی 300 رنز کی جانب بڑھ رہا تھا جب تیز گیند بازوں نے پاکستان کو میچ میں واپسی کرائی۔

رؤف نے کشن کو اپنی سنچری سے 18 رن پہلے آؤٹ کر کے ہندوستان کی واحد کامیاب شراکت داری توڑ دی۔ پانڈیا نے رؤف پر تین چوکے لگا کر رفتار بڑھانے کی کوشش کی لیکن آفریدی نے انہیں اور رویندرا جڈیجہ (14) کو 44ویں اوور میں آؤٹ کر کے پاکستان کا ایک بار پھر پلڑا بھاری کر دیا۔

نسیم شاہ کا پہلا شکار بننے سے قبل شاردل ٹھاکر صرف تین رن ہی بنا سکے، حالانکہ جسپریت بمراہ نے 14 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے قیمتی 16 رن بنائے اور نسیم کا شکار ہونے سے پہلے ہندوستان کو 266 تک پہنچا دیا۔

a3w
a3w