شمالی بھارت

علی گڑھ لنچنگ کیس‘ مہلوک اور دیگر کے خلاف ڈکیتی کا کیس درج

لکشمی متل نے دعویٰ کیاکہ اس کے ارکان خاندان نے جب فریدکا پیچھا کیاتو اس کا توازن بگڑگیا اور وہ سیڑھیوں سے گرنے کے بعد زخمی کے تاب نہ لاکر چل بسا۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

علی گڑھ(یوپی): چوری کے شبہ میں ہجوم کے حملہ میں ہلاک ایک شخص اور دیگر 8افراد کے خلاف ڈکیتی کا معاملہ لنچنگ کیس کے ایک ملزم کی ماں کی شکایت پر درج ہوا ہے۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ 35سالہ محمد فرید کو علی گڑھ کے محلہ ماموں بھانجہ میں 18جون کی رات پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیاگیاتھا جس کے نتیجہ میں علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں مسلمانوں سے دوستی کرنے پر نوجوان پر ہندؤں کی ٹولی کا حملہ
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
ہجومی تشدد، ایف آئی آر درج
پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجئے شرما کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

7افراد کے خلاف کیس درج ہوا تھا اور 6کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ ہفتہ کے دن لنچنگ کیس کے سلسلہ میں گرفتار 6ملزمین میں ایک راہول کی ماں لکشمی متل نے شکایت درج کرائی جس کی بنیاد پر ڈکیتی کی ایف آئی آردرج ہوئی۔

 لکشمی متل نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیاکہ 18جون کی رات محمدفرید عرف اورنگ زیب اس کے گھر میں گھس گیاتھا اور اس نے قیمتی سامان لوٹنے سے قبل اس پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔

لکشمی متل نے دعویٰ کیاکہ اس کے ارکان خاندان نے جب فریدکا پیچھا کیاتو اس کا توازن بگڑگیا اور وہ سیڑھیوں سے گرنے کے بعد زخمی کے تاب نہ لاکر چل بسا۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ لکشمی متل نے سلمان‘ محمد ذاکراور دیگر6  افراد کا بھی نام لیا۔

سرکل آفیسر راکیش کمار سسوڈیا نے کہا کہ بعض حقائق حال میں سامنے آنے پر 7نامزد اور 2 غیرنامزد ملزمین کے خلاف ڈکیتی کا کیس درج کیاگیا۔ دو ہفتے قبل فرید کے ارکان خاندان نے جو شکایت درج کرائی تھی اس میں انہوں نے دعویٰ کیاتھا کہ فرید کام سے گھر لوٹ رہاتھا کہ ہجوم نے اسے گھیر لیا اور بعض مقامی لوگوں نے چوری کے شبہ میں اسے زدوکوب کیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (سٹی) ایم شیکھرپاٹھک نے کہا تھا کہ پولیس کے پہنچنے تک فرید شدید زخمی ہوگیاتھا۔ اسے ملکھان سنگھ ہاسپٹل لے جایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا تھا۔

a3w
a3w