اسرائیلیوں کی طرح تمام ہندو‘ سلف ڈیفنس ٹریننگ لیں:گری راج سنگھ
ہمارے ملک کی صورتِ حال کے مدنظر تمام ہندوؤں کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کی طرح سیلف ڈیفنس ٹریننگ لیں۔ 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملہ کے بعد اسرائیلیوں کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی گئی تھی۔
نئی دہلی: بنگلہ دیش میں ہندو فرقہ کے خلاف جاری تشدد کے بیچ مرکزی وزیر پارچہ (ٹیکسٹائلس) گری راج سنگھ نے جمعہ کے دن کہا کہ تمام ہندوؤں کو اسرائیلیوں کی طرح سیلف ڈیفنس (حفاظت ِ خوداختیاری) کی ٹریننگ لینی چاہئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ بنگلہ دیش سے سبق سیکھنا چاہئے۔
ہمارے ملک کی صورتِ حال کے مدنظر تمام ہندوؤں کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کی طرح سیلف ڈیفنس ٹریننگ لیں۔ 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملہ کے بعد اسرائیلیوں کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی گئی تھی۔
بنگلہ دیش میں ہندو پجاری چنمے کرشنا داس کو غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور اس کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی گئی کیونکہ کوئی بھی وکیل اس کی نمائندگی کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
اسکان کا دعویٰ ہے کہ وکیل رمن رائے اسے ضمانت دلانے کے لئے آگے آئے تھے لیکن ان پر بھیڑ نے حملہ کردیا اور وہ ایک دواخانہ میں زندگی اور موت کی لڑائی لڑرہے ہیں۔
ہندوستان نے حکومت ِ بنگلہ دیش سے کہا ہے کہ وہ اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ گزشتہ ماہ مرکزی وزیر نے کہا تھا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت بنیادپرستوں کی ہدایتوں پر کام کررہی ہے لہٰذا اقوام متحدہ کو مداخلت کرنی چاہئے۔