قومی شاہراہ نمبر63کے سبب اراضی سے محرومی کا خدشہ، تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں کسانوں کا دھرنا
تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں کسانوں نے دھرنادیا۔انہوں نے کہاکہ جگتیال سے تپنا پیٹ تعمیر کی جانے والی قومی شاہراہ نمبر63کے سلسلہ میں وہ اپنی اراضیات سے محروم ہورہے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں کسانوں نے دھرنادیا۔انہوں نے کہاکہ جگتیال سے تپنا پیٹ تعمیر کی جانے والی قومی شاہراہ نمبر63کے سلسلہ میں وہ اپنی اراضیات سے محروم ہورہے ہیں۔
تپنا پیٹ۔دھرماپوری کی شاہراہ پر کسانوں نے دھرنادیاجس کی وجہ سے سڑک پر بڑے پیمانہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔
کسانوں نے ان سے انصاف کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کی مدد کرے۔
کسانوں نے کہاکہ قومی شاہراہ نمبر 63کے منصوبہ میں تبدیلی نہیں کی جانی چاہئے بلکہ پہلے کے منصبوبہ کے مطابق قومی شاہراہ کے کام انجام دیئے جانے چاہئے۔
نئے منصوبہ کے سبب وہ اپنی اراضیات سے محروم ہورہے ہیں۔ کسانوں نے انتباہ دیا کہ اگر ان کی اراضیات زبردستی طور پر حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ خودکشی کرلیں گے۔
احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے احتجاجی کسانوں کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی۔بعد ازاں پولیس کی کوششو ں پر کسانوں نے دھرنا کو ختم کردیا۔