حیدرآباد

حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش جاری۔2400 سے زائد اسٹالس لگائے گئے

15 فروری تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ملک بھر سے آئے ہوئے تاجروں نے تقریباً 2400 سے زائد اسٹالس لگائے ہیں، جہاں کشمیر کے گرم ملبوسات، لکھنؤ کی چکن کاری، راجستھان کی دستکاری اور سہارنپور کے فرنیچر سمیت جدید الکٹرانک اشیاء اور گھریلو ساز و سامان دستیاب ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی تاریخی اور ثقافتی پہچان، 85 ویں کل ہند صنعتی نمائش 2026 نامپلی کے نمائش گراؤنڈ میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
کل ہند صنعتی نمائش، ٹرافک تحدیدات
اولیاء اللہ کے آستانے امن و سلامتی، یکجہتی اور بھائی چارہ کے مراکز،ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ کے غیر ملکی طلباء کا دورہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ
جماعت اسلامی ہند کا "احترام انسانیت” مہم کا اختتامی جلسہ حیدرآباد میں
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
محبت کی سرزمین ہندوستان، ونستھلی پورم میں مسجد قادریہ کے زیر اہتمام شاندار جشنِ یومِ جمہوریہ

یکم جنوری 2026 کو تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا کے ہاتھوں افتتاح کے بعد سے یہ میلہ لاکھوں افرادکی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

15 فروری تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ملک بھر سے آئے ہوئے تاجروں نے تقریباً 2400 سے زائد اسٹالس لگائے ہیں، جہاں کشمیر کے گرم ملبوسات، لکھنؤ کی چکن کاری، راجستھان کی دستکاری اور سہارنپور کے فرنیچر سمیت جدید الکٹرانک اشیاء اور گھریلو ساز و سامان دستیاب ہے۔

نمائش کے اوقات کار عام دنوں میں شام چار بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک رکھے گئے ہیں۔


انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پورے گراؤنڈ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہاں آنے والوں کی سہولت کے لئے حیدرآباد میٹرو ریل نے بھی اضافی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے تاکہ نامپلی اور گاندھی بھون اسٹیشنوں پر مسافروں کو آمد و رفت میں دشواری نہ ہو۔ اس وقت نمائش گراؤنڈ میں نہ صرف تجارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر ثقافتی پروگرام اور فوڈ کورٹس میں لذیذ حیدرآبادی پکوان بھی لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔