مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں اب تمام سرکاری امور عیسوی کلینڈر کے مطابق انجام پائیں گے

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اس فیصلے اسلامی شریعت کے احکام سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام امور مستثنی ہوں گے جن کا دارومدار ہجری تاریخ پر ہوتا ہے جب کہ وہ امور بھی اس دائرہ کار میں نہیں آئیں گے۔

ریاض: سعودی عرب میں اب تمام سرکاری امور عیسوی کلینڈر کے مطابق انجام پائیں گے اس بات کا فیصلہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا جس میں مملکت کے آئندہ تمام سرکاری امور عیسوی کلینڈر کے مطابق انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
خادم حرمین شریفین اور ولیعہد کی جانب سے ’احسان‘ پلیٹ فام کو 7 کروڑ ریال کا عطیہ
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اس فیصلے اسلامی شریعت کے احکام سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام امور مستثنی ہوں گے جن کا دارومدار ہجری تاریخ پر ہوتا ہے جب کہ وہ امور بھی اس دائرہ کار میں نہیں آئیں گے جن کے بارے میں طے ہو چکا ہے کہ وہ ہجری تاریخ کی بنیاد پر انجام دیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں گزشتہ دنوں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اہم اقتصادی پروگرام خصوصاً فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو فورم کے حوالے سے رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ کابینہ نےمختلف ممالک کے ساتھ پوسٹل اور لاجسٹک خدمات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی گئی۔

a3w
a3w