تلنگانہ
سیول سروسس کی تیاری کرنے والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی: نائب وزیراعلی تلنگانہ
سنگارینی کمپنی کی جانب سے سیول سروسس 2024 کے کامیاب امیدواروں کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ راجیو گاندھی سولس ابھیا ہستم اسکیم کے ذریعہ امیدواروں کو تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔
حیدرآباد: نائب وزیراعلی تلنگانہ ملو بھٹی وکرامارکا نے کہا ہے کہ سیول سروسس کی تیاری کرنے والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے حیدرآباد کے پرجا بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں ’راجیو گاندھی سیولس ابھیے ہستم‘ اسکیم کے تحت سیول سروسس 2025 کے مین امتحانات کے لیے منتخب امیدواروں کو وزیر کومٹ ریڈی کے ساتھ مل کر ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔
سنگارینی کمپنی کی جانب سے سیول سروسس 2024 کے کامیاب امیدواروں کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ راجیو گاندھی سولس ابھیا ہستم اسکیم کے ذریعہ امیدواروں کو تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔
یہ اسکیم کامیابی کے ساتھ دوسرے سال بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیول سروسس کے امیدواروں کی تیاری کے لیے ریاستی حکومت ہر ممکن مدد دینے کے لیے تیار ہے۔