مہاراشٹرا

وزیر اعظم نے ریلوے سیفٹی پر سی اے جی کی رپورٹ کو نظر انداز کیا: این سی پی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے پیر کو الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی شبیہ چمکانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں لیکن ریلوے کی حفاظت پر سی اے جی کی رپورٹ کو نظر انداز کیا ہے۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے پیر کو الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی شبیہ چمکانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں لیکن ریلوے کی حفاظت پر سی اے جی کی رپورٹ کو نظر انداز کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

اپنے بیان میں این سی پی کے ترجمان مہیش تاپسے نے کہا کہ مسٹر مودی کے دور حکومت کے پچھلے نو برسوں میں ریکارڈ تعداد میں ٹرین حادثات اور اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈین ریلویز میں پٹری سے اترنا ریل کے عنوان والی سی اے جی کی رپورٹ میں ریل کی حفاظت، آڈٹ اور معائنہ کے مختلف پہلوؤں میں 100 فیصد تک کی کئی خامیوں کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جہاں مسٹر مودی نے اپنی انفرادہ شبیہ کے میک اوور پر لاکھوں خرچ کیے، وہیں انہوں نے ریل کی حفاظت کو مکمل طور پر نظر انداز کیا، جس کے نتیجے میں اڈیشہ میں ٹرین کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں تقریباً 300 افراد ہلاک اور 900 زخمی ہوئے۔

انہوں نے زور دیا کہ بی جے پی حکومت کو لوگوں کو بتانا چاہئے کہ جب اس طرح کے سنگین تبصروں کا حوالہ دیا گیا تو سی اے جی رپورٹ کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔ وزارت ریلوے رپورٹ پر عمل کرتی تو سانحہ سے بچا جا سکتا تھا۔

این سی پی لیڈر نے کہا کہ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے۔