تلنگانہ

سب انسپکٹر پر ہراسانی کا الزام۔پولیس اسٹیشن میں خودسوزی کی کوشش

سب انسپکٹر پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے ایک چھوٹے تاجر نے پولیس اسٹیشن میں خودسوزی کی کوشش کی۔

حیدرآباد: سب انسپکٹر پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے ایک چھوٹے تاجر نے پولیس اسٹیشن میں خودسوزی کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
محترمہ آسیہ ریشماں وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
جاروب کش کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ
مسعود بن احمد گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وطیفہ حسن پر سبکدوش
حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ

یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل پولیس کمشنریٹ کے حدود میں مٹے واڑہ پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔

اس نے پولیس کی موجودگی میں اپنے جسم پر پٹرول ڈال کرآگ لگالینے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود چوکس ملازمین پولیس نے اس کو ایسا کرنے سے روک دیااوراس کے جسم پر پانی ڈال دیا۔

اس واقعہ کا ویڈیووائرل ہوگیا جس میں یہ شخص کہہ رہا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو سب انسپکٹرہراساں کررہا ہے۔