تلنگانہ
رقم کی تقسیم کاالزام، ایک نوجوان پولیس کے حوالے
تلنگانہ کے وقارآباد ضلع مستقر میں کل رات کشیدگی دیکھی گئی۔ابراہیم پٹنم سے پہنچے بعض نوجوانوں کی جانب سے رقم کی تقسیم کے الزام پرریاست کی حکمران جماعت بی آرایس اوراپوزیشن کانگریس کے مقامی لیڈران وہاں پہنچ گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وقارآباد ضلع مستقر میں کل رات کشیدگی دیکھی گئی۔ابراہیم پٹنم سے پہنچے بعض نوجوانوں کی جانب سے رقم کی تقسیم کے الزام پرریاست کی حکمران جماعت بی آرایس اوراپوزیشن کانگریس کے مقامی لیڈران وہاں پہنچ گئے۔
کانگریس کے کارکنوں نے رکن اسمبلی کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں کشیدگی دیکھی گئی۔
مقامی کانگریسی لیڈروں نے ایک نوجوان کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔