شمالی بھارت

مندر کی دیوار پر پیشاب کرنے والا سب انسپکٹر معطل

ایس پی نے بتایا کہ سی او سٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر سب انسپکٹر چندکا یادو کو معطل کردیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں مندر کی دیوار پر پیشاب کرنے کے الزام میں پولیس لائن میں تعینات ایک سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایس آئی رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل

پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ پیر کی دوپہر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں وردی پہنے ایک سب انسپکٹر شہر کے صدر موڑ پر واقع مندر کی دیواری پر پیشاب کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

معاملہ ایس پی ستپال انتل تک پہنچا تو انہوں نے پولیس سرکل افسر شہر کرشمہ گپتا کو جانچ کی ہدایت دی۔ ایس پی نے بتایا کہ سی او سٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر سب انسپکٹر چندکا یادو کو معطل کردیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔