تلنگانہ

بی آر ایس کے اجلاس میں گیس سلنڈر پھٹ پڑا، ایک شخص کی موت

پارٹی کے کارکنوں اور مقامی لیڈروں نے اس اجلاس کے سلسلہ میں جوش وخروش کامظاہرہ کرتے ہوئے آتش بازی کی تاہم اسی دوران بعض پٹاخے گیس سلنڈر پرگرپڑے جو پھٹ پڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے کھمم ضلع میں اجلاس کے موقع پر سلنڈر پھٹ پڑنے کے واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 8افراد جھلس گئے۔ پارٹی کے کارکنوں اور مقامی لیڈروں نے اس اجلاس کے سلسلہ میں جوش وخروش کامظاہرہ کرتے ہوئے آتش بازی کی تاہم اسی دوران بعض پٹاخے گیس سلنڈر پرگرپڑے جو پھٹ پڑا۔

متعلقہ خبریں
دیوالی کے دن صرف دو گھنٹے آتش بازی کی اجازت، رہنما خطوط جاری
سعودی عرب میں آتش بازی کے سامان کی تیاری اور کاروبار جرم
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
تلنگانہ کانگریس اسکریننگ کمیٹی کا اجلاس
انڈین کرکٹ کوچ راہول ڈراوڈ اور جئے شاہ کی میٹنگ

اس واقعہ کے ساتھ ہی آگ لگ گئی اور چاروں طرف افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ مقامی افراداور پولیس کے مطابق پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ناماناگیشور راو اور رکن اسمبلی رامولو نائک نے کھمم ضلع کے چیملاپاڈو میں اس اجلاس میں شرکت کی۔

 ان کے آتے ہی پارٹی کارکنوں نے پٹاخے چھوڑے۔ پٹاخوں کی چنگاریاں قریبی جھونپڑی پر گرپڑیں اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے پولیس اور مقامی افرادنے پانی ڈالا تاہم جھونپڑی میں موجود گیس سلنڈر کو کسی نے نہیں دیکھا جو اچانک زور دار آواز کے ساتھ پھٹ گیا۔

اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر سات افراد شدید زخمی ہوئے۔جھلس جانے والوں کو پولیس کی گاڑیوں میں کھمم منتقل کیاجارہا تھا کہ ایک کی راستہ میں ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس واقعہ کے بعد اجلاس کو ملتوی کردیاگیا۔اس واقعہ پر بی آرایس کے سربراہ و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے گہرے دکھ کااظہار کیا۔انہوں نے اس واقعہ کے سلسلہ میں وزیر ٹرانسپورٹ اجئے کماراور رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشورراو سے تفصیلات حاصل کیں۔

وزیراعلی نے مہلوک کے خاندان کو ممکنہ مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے جھلس جانے والے افراد کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔اسی دوران اس واقعہ پر بی آرایس کے کارگذارصدر کے تارک راما راو نے صدمہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کے بارے میں ضلعی عہدیداروں اور پارٹی لیڈروں سے بات کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔