تلنگانہ

کوکا پیٹ میں بی آرایس کو اراضی کا الاٹمنٹ، بی آرایس اور حکومت کو ہائی کورٹ کی نوٹس

شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ کوکاپیٹ میں ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کو 11 ایکڑاراضی الاٹ کرنے کے معاملہ کانوٹ لیتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آرایس اور تلنگانہ حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ کوکاپیٹ میں ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کو 11 ایکڑاراضی الاٹ کرنے کے معاملہ کانوٹ لیتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی آرایس اور تلنگانہ حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

فورم فار گڈگورننس کی جانب سے داخل کردہ عرضی کی سماعت ہائی کورٹ نے کرتے ہوئے برسراقتدارجماعت بی آرایس اورریاستی حکومت کو نوٹس جاری کی اور اس کا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔

عرضی گذار نے شکایت کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ کوکاپیٹ میں فی ایکڑ اراضی 50کروڑروپئے مالیت کی ہے تاہم اس اراضی کو 3.41 کروڑروپئے میں الاٹ کیاگیا ہے۔

عرضی گذار نے یہ بھی واضح کیا کہ اراضی کے الاٹمنٹ کے دستاویزات کو راز میں رکھاگیا ہے۔

اس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 16اگست تک ملتوی کردی۔

a3w
a3w